آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کیا ہے۔ آرمی چیف نے سعودی عرب اور یو اے ای کے حکام سے گفتگو میں آئی ایم ایف پروگرام پر بات کی ہے
ذرائع کا کہنا ہےکہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے رابطے کے نتیجے میں پاکستان کے لیے جلد اچھی خبر متوقع ہے جس سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہو گی ۔
ملکی معاشی صورتحال کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کےلئے آرمی چیف نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ سپہ سالار نے آئی ایم ایف پروگرام پر بات کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آرمی چیف کے رابطے کے نتیجے میں پاکستان کے لیے جلد اچھی خبر متوقع ہے۔ چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی نائب وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کیا تھا اور جلد قرض کے لیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی تھی۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کے لیے معاہدہ 14 جولائی کو طے پایا تھا جس کے اعلامیے میں آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ ای ایف ایف کے تحت ساتویں اور آٹھویں جائزے کے معاملات طے پا گئے ہیں تاہم آئی ایم ایف بورڈ معاہدے کی حتمی منظوری دے گا۔