حکومت عمران خان کو سپریم کورٹ سے نااہل کرانے کیلئے تیار

وفاقی حکومت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم کو عمران خان کو سپریم کورٹ سے نااہل کرانے کیلئے تیار ہو گئی جس کے لیے ڈکلیئریشن عدالت عظمیٰ بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا، وزارت قانون تین دن میں کام مکمل کرے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ کابینہ نے ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی قیادت کےخلاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے آرٹیکل 2، 6 ،15 اور17 کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، تحریک انصاف غیر ملکی امداد لینے والی جماعت قرار پائی ہے، جلد ڈیکلریشن تیار کرکے سپریم کورٹ بھیجا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے ایف آئی اے کو منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ہدایت جاری کردی، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر اور ایف آئی اے کے نمائندے بھی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کریں گے، یر ملکی امداد لینا اورچھپانا بہت بڑا جرم ہے، 4 ملازمین کے ذاتی اکاؤنٹس میں فارن فنڈنگ آتی رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں