پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی تیسرے روز بھی بے قدری جاری رہی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید2روپے 65پیسےسستا ہوگیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق آج ڈالر 226 روپے پندرہ پیسے پر بند ہوا۔سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی رہی۔ہنڈرڈ انڈیکس میں 357 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
آئی ایم ایف کی طرف سے اچھی خبریں آنے اور سٹیٹ بینک کی کمرشل بینکوں کےخلاف ایکشن کےبعد امریکی کرنسی کی بے قدری جاری ہے۔جس کےبعد مقابلے میں روپے کو استحکام مل رہا ہے۔ انٹربینک میں ڈالرپانچ روپے80 پیسے سستا۔انٹربینک میں ڈالر 223روپےکاہوگیا.
سٹاک مارکیٹ میں انویسٹرز کا اعتماد بحال ہونے لگا۔کاروبار کے دوران آج 490سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ہنڈرڈ انڈیکس 41560پوائنٹس کی حد کو چھوگیا.
سونے کی قیمت میں کمی۔ 2100 روپے کی کمی سے فی تولہ سونا1 لاکھ 43 ہزار 200 روپے پر آگیا۔10گرام سونے کی قیمت 1800 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 22 ہزار 771 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں 21 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1787 ڈالر پر آگیا۔