کورونا کی چھٹی لہر بے لگام ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ۔ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 9 مریض جان سے گئے۔ زیرِ علاج 160 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہوگئی۔ ایبٹ آباد میں مثبت کیسز کی شرح 21 اعشاریہ 74 فیصد تک پہنچ گئی۔

مہلک وائرس کورونا نے پھر زورپکڑنا شروع کردیا ہے۔ 24 گھنٹوں میں مزید 20 ہزار 949 ٹیسٹ کیے گئے۔جن میں سے مزید 806 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ زیرِ علاج 160 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق مثبت کیسز کی شرح مظفر آباد میں 19 اعشاریہ 23 فیصد، صوابی میں 14 اعشاریہ 29 ، ‎بہاولپور میں 12 اعشاریہ 50 ، لاہور میں 10 اعشاریہ 41 اور مردان میں 9 اعشاریہ 72 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک بھر میں اب تک 30 ہزار 499 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 56 ہزار 445 ہو چکی ہے۔ملک میں کورونا وائرس کی اوسط شرح 3.85 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں