9.9 C
New York
Sunday, December 10, 2023

Buy now

spot_img

ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہدا کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیاگیا

ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہیدہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،، شہید کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اوربریگیڈیئر خالد کی نماز جنازہ میں آرمی چیف نے شرکت کی ،شہدا کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیاگیا۔

شہید کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اورشہید بریگیڈیئر خالد کی نماز جنازہ گوئٹہ گریژن میں ادا کی گئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،گورنر، وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء، سول و عسکری حکام اور شہداء کے لواحقین نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی۔

سرفراز علی اور شہید بریگیڈیئر خالد کے اجساد راولپنڈی منتقل کردیئے گئے۔ شہدا کوآرمی قبرستان راولپنڈی میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر طلحہ منان، میجر سعید اور نائیک مدثر فیاض کی آبائی علاقوں میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔

میجر طلحہ شہید کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

میجر سعید کی نماز جنازہ لاڑکانہ میں ان کے آبائی علاقے میں پڑھی گئی۔

نائیک مدثر فیاض کی نمازجنازہ شکر گڑھ میں ادا کی گئی ۔

آرمی ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,913FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles