منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کے لیے 7 ستمبر کو طلب کرلیا ایف آئی اے نے ملزم ملک مقصود کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور سلیمان شہباز کی جائیدادوں کا ریکارڈ بھی عدالت میں جمع کروا دیا.
پچیس ارب منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت ، لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، اس دوران شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دی گئی ،عدالت نے دونوں کی درخواستیں منظور کرلیں
ایف آئی اے کی جانب سے پراسکیوٹر نے شہباز شریف کے دوسرے صاحبزادہ سلیمان شہباز کی جائیدادوں کا ریکارڈ جمع کروایا،، ایف آئی اے نے نادرا کی طرف سے جاری کردہ ملک مقصود کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا ہے.
عدالت نے سات ستمبر کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا، عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے.