9.9 C
New York
Sunday, December 10, 2023

Buy now

spot_img

آرمی چیف نے جلد قرض کیلئے امریکا سے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کردی

آرمی چیف نے جلد قرض کیلئے امریکا سے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کردی ،، ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس اور محکمہ خزانہ آئی ایم ایف پر پاکستان کیلئے تقریباً ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی فوری فراہمی کیلئے دباؤ ڈالیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گفتگو میں وائٹ ہاؤس سے اپیل کی گئی کہ آئی ایم ایف کے 1.2 ارب ڈالر کے قرضے کا پراسس تیز کیا جائے۔ 

 پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے آرمی چیف متحرک ہوگئے،ذرائع کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری سے جلد آئی ایم ایف پیکج دلانے کے لئے رابطہ کیا ہے ۔

آرمی چیف نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری وینڈی شرمن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے درخواست کی کہ  آئی ایم ایف کی جانب سے 1.2 ارب ڈالر قرض پروگرام کا عمل تیز کرنے کو کہا جائے ، اور وائٹ ہاؤس آئی ایم ایف پر اس قرض کی جلد فراہمی کے لیے دباؤ ڈالے۔

  آئی ایم ایف نے 13 جولائی کو پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی تھی۔ لیکن ،  پاکستان اور آئی ایم ایف کے معاہدے کے باوجود پاکستان کو اب تک قرض کی رقم فراہم نہیں کی گئی ۔

 آرمی چیف معاشی بحران سے نکلنے کے لیے   سعودی عرب، یو اے ای کے علاوہ چین اور دیگر دوست ممالک سے بھی رابطے کرکے ان سے تعاون کی درخواست کرچکے ہیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,913FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles