18.3 C
New York
Saturday, September 23, 2023

Buy now

spot_img

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کی تباہ کاریاں جاری

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں، مرکزی شاہراہیں اور رابطہ پل بہہ گئے، سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ پانی میں محصور ہیں بعض علاقوں میں پانی کی سطح اتنی بلند ہے کہ اونٹ گردن تک پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ، بے یارومددگار متاثرہ افراد امداد کے منتظر ہیں.

بلوچستان میں سیلاب نے تباہ مچا د دی ہے ضلع لسبیلہ، جھل مگسی اور تربت سب سے زیادہ متاثرہ ہیں .

لسبیلہ میں گاؤں اور دیہات زیر آب آ چکے ہیں۔ لوگ مدد کے منتظر ہیں مگر سڑکوں کا نام و نشان مٹ چکا ہے اور سیلابی پانی میں گھرے کئی لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

ضلع لسبیلہ اور گردونواح میں سیکڑوں لوگ سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں پانی کی سطح اتنی بلند ہے کہ اونٹ بھی  گردن تک ڈوبے ہوئے ہیں   .

ضلع لسبیلہ میں  دال کے پلیٹ 800 سو ،سبزی 700سو،چائے سو روپے کپ چل رھا ھے سینکڑوں مسافر بھوکے ھے بچوں کا خشک دودھ ختم ھو گیا ہے.

مگسی میں گندواہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ کئی گھر تباہ اور درجنوں مویشی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق علاقے کی 50 فیصد آبادی بے گھر ہوچکی ہے اور وہاں کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔ متاثرہ افراد اپنی مدد آپ کے تحت مال مویشی سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں.

بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات و واقعات میں 105 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر سے ریسکیو آپریشن جاری ہے .

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,868FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles