ایل پی جی اور بجلی کی قیمتوں میں پھر اضافے سے عوام چکرا گئے ۔ شہریوں نے حکومت سے قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔
ہر روز مہنگائی کی نئی لہر کا سامنا ۔ ایل پی جی کی قیمت میں دس روپے کا اضافہ کر دیا گیا ۔ مارکیٹ میں ایل پی جی دو سو چالیس روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی ۔ جس سے صارفین شدید پریشان ہیں ۔
بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافے اور بلوں میں اضافی ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے پر شہریوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ۔ لوگوں کا کہنا تھا ، سمجھ سے باہر ہے کہ بل ادا کریں یا گھریلو اخراجات پورے کریں ۔
عوام نے بجلی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔
شہری کہتے ہیں ۔ ماہانہ آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہو رہا ۔۔ البتہ اخراجات آسمان سے باتیں کر رہے ہیں ۔