پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری۔ امریکی ڈالر 4 روپے 7 پیسے مہنگا ہو کر 237 روپے کا ہو گیا۔سٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان رہا۔۔

ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام پاکستانی روپے کو لے ڈوبا۔روپے کی بے قدری مسلسل جاری ہے۔آج بھی ڈالر کی اونچی پرواز جاری رہی۔۔ انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 9 پیسے مہنگا ہو کر 236 روپے کا ہو گیا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 238 روپےتک جا پہنچا ہے۔

ڈالر کی قدر میں اضافے سے پاکستان کے قرضے دو ہزارارب روپے سے بھی بڑھ گئے ہیں۔جبکہ سرمایہ کارمسلسل ڈالر کوباہر لانے سے انکاری ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں ملاجلا رجحان رہا۔۔ مارکیٹ 79 پوائنٹس کے اضافے سے 39ہزار973پر بند ہوئی۔گذشتہ روز مارکیٹ50 پوائنٹس کے اضافے سے39,894 پر بند ہوئی تھی۔

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے کہاہے کہ عالمی معیشت میں کئی بحران بیک وقت ابھرتے نظرآ رہے ہیں۔ سیاسی بے یقینی کی وجہ سے فیصلہ سازی میں نقصان دہ تاخیر ہوئی۔

سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کا بڑا اضافہ ۔

فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا .

2 ہزار 500 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا 1 لاکھ 52 ہزار روپے پرپہنچ گیا.

10گرام سونے کی قیمت 2143 روپے کے اضافے سے 1لاکھ 30 ہزار 315 روپے ہوگئی.

عالمی مارکیٹ میں 3 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 1721 ڈالر پر پہنچ گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں