پنجاب حکومت اور اتحادیوں کا ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ.
پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد 14 دن کے اندر کارروائی ہو گی پنجاب حکومت اور اتحادیوں نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے .
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد 14 دن کے اندر کارروائی ہو گی اسمبلی ذرائع کا بتایا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں دوست محمد مزاری کے خلاف پہلی تحریک عدم اعتماد ختم ہو چکی لہٰذا ان کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جائے گی.