وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی ہے.
عمران خان نےپرویزالٰہی کو وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے.ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، ملاقات میں سبطین خان کو سپیکربنانےکافیصلہ کیاگیا،ملاقات کے دوران زین قریشی اور عثمان بزدار کو سپیکر بنانے پر بھی غور کیاگیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران کےاعتماد کےاظہار پر شکریہ ادا کیا ہے.