وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی .
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں داخلہ بند ہوا تو گورنر راج کیلئے یہی کافی جواز ہے۔ گورنر راج کی سمری پر کام شروع کر دیا ہے۔ کسی نے بھی وفاق پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی تو اسے روکیں گے۔ پچیس مئی کی ایکسر سائز کو ذہن میں رکھیں۔سپریم کورٹ کے فیصلےسےسیاسی صورتحال مزیدخراب ہوئی۔ موجودہ سیاسی حالات پوری قوم کیلئےلمحہ فکریہ ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا ہے ، اگر میرا پنجاب میں داخلہ بند ہوا تو یہ گورنر راج کا آغاز ہو گا،،سپریم کورٹ کے فیصلے سے سیاسی صورت حال مزید خراب ہوئی ہے، کل کے عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا پر جو گفتگو ہوئی وہ افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہا ، نواز شریف وطن واپس آئیں گے اور مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم چلائیں گے۔