سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ڈالر کی اڑان بدستور جاری ،روپے کے مقابلے میں قیمت مزید ایک روپیہ 86 پیسے بڑھ گئی،،انٹر بینک میں ڈالر 226 روپے 81 پیسے سے بڑھ کر 228 روپے37 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا،،رواں کاروباری ہفتے کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 17 روپے 42 پیسے کا ریکارڈ اضافہ ہوا،،سٹاک مارکیٹ میں ملا جلارجحان رہا،،سٹاک مارکیٹ ہنڈرڈ انڈیکس میں 308 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 140 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ۔ 900 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا 1 لاکھ 45ہزار 400 روپے کا ہوگیا .10گرام سونے کی قیمت 772 روپے کے اضافے سے 1لاکھ 24 ہزار 657 روپے ہوگئی .عالمی مارکیٹ میں 42 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1724 ڈالر پر آگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں