حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب۔لیگی اتحاد کے ایک سو اناسی ووٹ۔ پرویز الہٰی ایک سو چھہتر ووٹ لے سکے۔پارٹی صدر کی ہدایت پر ق لیگ کے دس ووٹ مسترد۔ارکان کی حمزہ شہباز کو مبارکبادیں۔پی ٹی آئی کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان۔صورتحال پر عمران خان کچھ دیر بعد ردعمل دیں گے۔
پنجاب اسمبلی میں چودھری شجاعت کے خط نے ساری بازی پلٹ دی۔ ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کہتے ہیں میرے پاس چودھری شجاعت کا خط ہے۔ خط میں ان کا کہنا ہے اپنے تمام ارکان کو حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کی ہدایت کرتا ہوں۔ پارٹی صدر کی ہدایت پر ق لیگ کے تمام ارکان کے ووٹ مسترد کئے.