پہلے ٹیسٹ میں شاندار کامیابی کے بعد قومی کرکٹرز موج مستیاں کرنے سری لنکا کے ساحل پر پہنچ گئے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 24 جولائی سے گال میں شروع ہو گا، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو لنکن ٹائیگرز پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی کھلاڑیوں نے سری لنکا کے ساحل پر وقت گزارا، والی بال کھیلی، تصاویر بنوائیں اور کھانے سے لطف اندوز ہوئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی قومی کھلاڑیوں کی سری لنکا کے ساحل پر تفریح کرنے کی ویڈیو اپ لوڈ کی گئیں ہیں۔