پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اوراموات بڑھ گئیں

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اوراموات بڑھ گئیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس مزید7  زندگیاں نگل گیا۔ جبکہ  592 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔۔ کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 78 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد آہستہ آہستہ بڑھنے لگی ہے۔پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں مزید 21 ہزار 264 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 592 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔سات نئی اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔

پنجاب میں وائرس کے اب تک 5 لاکھ 10 ہزار 635 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 585 ہو چکی ہیں۔کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 78 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں وائرس کے 9 ہزار 673 زیرِعلاج مریضوں میں سے 174 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15 لاکھ 7 ہزار 670 مریض اب تک بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 71 ہزار 930 افراد کو ویکسین دی گئی۔ 12 کروڑ 84 لاکھ 42 ہزار 166 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 3 کروڑ 21 لاکھ 44 ہزار افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں