لاہور:آصف زرداری سے چودھری شجاعت کی ملاقات
سیاسی صورت حال،حمزہ کو بطور وزیراعلیٰ برقرار رکھنے کے حوالے سے بات چیت،مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ نے اجلاس میں شرکت کی ہے.
سابق صدر آصف علی زرداری سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت سے ملاقات کیلئے انکی رہئشگاہ پہنچ گئے،،سابق صدر سے ملاقات میں چودھری شجاعت اور مسلم لیگ ق کے دیگر رہنما شریک ہوئے ۔ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورت حال اور حمزہ شہباز کو بطور وزیراعلٰی برقرار رکھنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔سربراہ مسلم لیگ ق کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت بھی بھجوائی گئی تھی۔چودھری شجاعت پی ڈی ایم کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ نے پی ڈی ایم کے اجلاس میں شرکت کی تھی.