قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے،، مقامی ہسپتال میں دائیں ٹانگ کا سکین کرایا ،،ترجمان قومی ٹیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز فیلڈنگ کے دوران شاہین شاہ آفریدی کی ٹانگ میں کھنچاؤ پیدا ہوا، تکلیف کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا ایم آر آئی ہوا،رپورٹ کا انتظار ہے، ترجمان نے بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی گھٹنے سے نیچے تکلیف محسوس کر رہے ہیں۔