20.1 C
New York
Friday, September 22, 2023

Buy now

spot_img

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں اہم فیصل

اتحادی حکومت مدت پوری کرے گی ۔ حکومتی اتحاد کا قومی اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ۔قبل از وقت انتخابات بہتر آپشن نہیں۔مدت پوری کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں اہم فیصلے۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں وزیراعلیٰ کو بچانے کیلئے تمام اتحادی جماعتیں کوششیں کریں گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاون میں منعقدہ اجلاس میں آصف زرداری، فضل الرحمان اور دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران پنجا ب کے ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،، شرکا کو صوبائی اسمبلی میں نمبر گیم پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ن لیگ کےپارٹی ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اور حکومتی اتحاد نے ملک میں قبل از وقت انتخابات نہ کروانے کا متفقہ فیصلہ کیا ،،اتحادی قائدین نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات عمران خان کے دباؤ پر نہیں بلکہ حکومتی اتحاد کے متفقہ فیصلے کے تحت ہوں گے، اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔

اجلاس میں عمران خان کے اداروں کے خلاف بیانیے کا توڑ کرنے کے لئے نیا حکومتی بیانیہ لانچ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ،،اتحادی قیادت نے عمران خان کی جانب سے اداروں پر تنقید کی شدید مذمت بھی کی۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,868FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles