سورج کی آگ برساتی کرنوں نےیورپ میں قیامت ڈھادی۔جنگلوں میں آگ لگ گئی۔۔ ٹرینیں روک دی گئیں۔بڑے سٹوروں میں پانی کی بوتلیں ختم ہوگئیں۔برطانیہ میں پارہ 43 ڈگری کو چھوگیا۔گورے تاریخی ہیٹ ویو سے لال پیلے ہوگئے۔لندن کے مشرقی حصے میں ہائی وے کے کنارے درختوں میں آگ لگ گئی ۔
مغربی یورپ کو گرمی کی شدید لہر نے لال کردیا ۔ برطانیہ تینتالیس ڈگری کے ساتھ یورپ کا گرم ترین مقام بن گیا ،۔ جہاںسکول بند کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ پٹریاں پگھلنے کے ڈر سے ٹرینیں روک دی گئی ہیں۔بڑے سٹوروں پر پانی کی بوتلیں دستیاب نہیں ۔ اس سے پہلے برطانیہ کا درجہ حرارت کبھی بھی 39 ڈگری سے نہیں زیادہ ہوا۔
فرانس کے مغربی شہر نانٹیس میں بیالیس ڈگری پارہ پہنچا تو گرمی کا 73 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ صوبہ بریٹنی کے شہر بریسٹ میں درجہ حرارت 39.3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ nat سپین کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ، جبکہ آئر لینڈ ، نیدرلینڈز میں بھی گرمی بڑھتی جارہی ہے ۔