20.1 C
New York
Saturday, September 23, 2023

Buy now

spot_img

ڈالرکی اونچی اڑان نے روپے کا بھرکس نکال دیا

ڈالرکی اونچی اڑان نے روپے کا بھرکس نکال دیا۔۔۔ایک دن میں ڈالر6 روپے 79 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹربینک میں 221 روپے 99 پیسےتک جاپہنچا۔سٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی۔۔978 پوائنٹ گرگئی۔۔سونا بھی سونا ہوگیا.

ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام سے ڈالر کی تو جیسے”لاٹری ” ہی نکل آئی ہے۔ ہرروز ڈالر لمبی چھلانگیں لگا نے لگا۔آج بھی انٹربینک میں ڈالر6 روپے 79 پیسے مہنگا ہوگیا۔جس کےبعد ڈالرکی قدر221 روپے 99 پیسے تک جاپہنچی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 225 روپے میں فروخت ہوا۔ ڈالر کی نان سٹاپ اڑان سے دو دنوں میں غیرملکی قرضے 1400 ارب روپے بڑھ گئے ہیں۔

ڈالر مہنگا ہوا تو سٹاک مارکیٹ بھی 978 پوائنٹ گرگئی۔۔۔انڈیکس 40 ہزار389 پوائنٹ کی نفساتی حد پر آگیا۔۔۔دو روز کے دوران مارکیٹ میں ایک ہزار 685پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اِدھر سونےکی فی تولہ قیمت میں بھی بڑا اضافہ ہوگیا۔۔فی تولہ قیمت 2800 روپے بڑھ گئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا اب 1 لاکھ 45 ہزار 200 روپےکا ہوگیا ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,868FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles