19.3 C
New York
Sunday, October 1, 2023

Buy now

spot_img

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا.

انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔قومی ٹیم کے کپتان نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا، جب وہ کیرئر کی 228 ویں اننگز کھیل رہے تھے۔ بابر اعظم کو سنگ میل عبور کرنے کے لیے 21 رنز درکار تھے جو انہوں نے گال ٹیسٹ کے دوسرے روز بنا کر تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ بابر اعظم سے قبل یہ اعزاز پاکستان کے جاوید میانداد کے پاس تھا جنہوں نے 248 اننگز میں 10 ہزار انٹرنیشنل رنز بنائے تھے۔ پاکستان کے سعید انور نے 255 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ محمد یوسف نے 261، انضمام الحق نے 281، یونس خان نے 284 جبکہ مصباح الحق نے 286 اننگز میں اس سنگ میل کو عبور کیا تھا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,876FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles