20.1 C
New York
Saturday, September 23, 2023

Buy now

spot_img

کپتان بابر اعظم کی ذمہ دارانہ سنچری نے پاکستان ٹیم کو مشکل سے نکال دیا

کپتان بابر اعظم کی ذمہ دارانہ سنچری نے گال ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو مشکل سے نکال دیا، پاکستان کی پوری ٹیم 218 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، بابر اعظم نے کیرئر کی ساتویں اور سری لنکا کے خلاف تیسری سنچری بنائی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم 218 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 119 رنز سکور کیے دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں ایم رضوان نے 19، یاسر شاہ نے 18، حسن علی نے 17 اور عبداللہ شفیق نے 13 رنز سکور کیے۔ سری لنکا کے پرباتھ جے سوریا نے 5، مہیش تکشانہ اور رمیش مینڈس نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

چار رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد میزبان ٹیم نے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 36 رنز بنا کر پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر 40 رنز کی برتری حاصل کر لی،۔ تیسرے روز کا کھیل میچ کے نتیجے کا فیصلہ کرئے گا کس ٹیم کا پلڑا بھاری ہوگا۔ چودھری اشرف پی این این نیوز لاہور

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,868FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles