پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ،پولنگ صبح آٹھ بجے سےشروع ہو کر بلاتعطل شام پانچ بجے تک جاری رہی، ووٹوں کی گنتی جاری ہے،ضمنی انتخابات کا سب سے پہلا نتیجہ لاہور کے حلقہ پی پی 168 سے آیا ،،پی پی 168 گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول اٹاری سروپا کے پولنگ سٹیشن کےغیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امید وار ملک اسد علی کھوکھر 720 ووٹ لے کر آگے ہیں،،پی ٹی آئی کا امیدوار 133ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہے،،تحریک لبیک کے امیدوار نے 34 ووٹ حاصل کئے۔