سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیئے قومی ٹیم کا اعلان
تفصیلات کے مطابق سلمان علی آغا کو ٹیسٹ کیپ دی جائے گی جبکہ یاسر شاہ اور ایم نواز کی سکواڈ میں واپسی. پہلے ٹیسٹ کے سکواڈ میں بابر اعظم کپتان، ایم رضوان نائب کپتان، عبداللہ شفیق، اظہر علی، حسن علی، امام الحق، ایم نواز، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی اور یاسر شاہ شامل ہیں.
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 سے 20 جولائی تک گال میں کھیلا جائیگا.