مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے بڑا اعلان کر دیا

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اپنی تمام دولت عطیہ کرنے اور دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست سے نکلنے کاعزم ظاہرکر دیا۔اپنے فلاحی ادارے کو 20 ارب ڈالر دینے کا اعلان کر دیا.

اِمارت کے لحاظ سے دنیا کی چوتھی امیر ترین شخصیت بِل گیٹس نے ایک ٹویٹر تھریڈ میں کہا ہے کہ میں مستقبل میں اپنی تمام دولت فاؤنڈیشن کو دینے کا ارادہ رکھتا ہوں، میں دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں نیچے آتا جاؤں گا اور بالآخر اس فہرست سے باہر ہو جاؤں گا، کمپیوٹر مصنوعات بنانے والی کمپنی مائیکروسافٹ کے شریک بانی نے یہ بات اس موقع پر کہی جب انھوں نے اعلان کیا کہ وہ فلاح و بہبود کے کاموں میں مصروف اپنے رفاہی ادارے کو 20 ارب ڈالر کا عطیہ دیں گے۔

انہوں نے لکھا مجھ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ میں اپنے وسائل معاشرے کو اس طرح سے واپس کروں کہ اس کا لوگوں کی مشکلات کم کرنے اور زندگیاں بہتر بنانے پر اثر ہو۔ امید ہے دوسرے امیر اور مراعات یافتہ لوگ بھی اس میں شامل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں