9.9 C
New York
Sunday, December 10, 2023

Buy now

spot_img

کھابوں کے شوقین لاہوریوں کے لئے بری خبر

کھابوں کے شوقین لاہوریوں کے لئے بری خبر۔اب کلچہ بھی مہنگاہوجائے گا۔میدہ مہنگا بھی اور بازار میں نایاب بھی ہوگیا۔بوری کی قیمت 1100 روپے بڑھ گئی۔۔ تندور مالکان نے کلچہ کی قیمت 25روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پنجاب بھر میں میدہ کی قلت کے ساتھ ساتھ آٹا کی عدم دسیتابی کی بھی شکایات سامنے آگئیں۔کئی علاقوں میں میدہ اور آٹا بازاروں سے غائب ہوچکا ہے۔ میدہ کی قیمت میں اضافہ سے بیکری آئٹمز کی قیمت میں بھی اضافہ ہوجائے گا

میدہ کی بوری کی قیمت میں گیارہ سو روپے اضافہ ہوا ہے۔بوری کی قیمت آٹھ ہزار روپے کی فروخت ہورہی ہے۔ بجلی اور گیس کے نرخ بھی بڑھ چکے ہیں۔ اس لئے حکومت نان کی قیمت25روپے مقرر کرے۔حکومت بڑھتی مہنگائی کا نوٹس بھی لے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,913FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles