محکمہ اینٹی کرپشن نے فرح گوگی اور انکی والدہ کو پلاٹ کی غیر قانونی الاٹ منٹ کے مقدمہ میں اشتہاری قرار دینے کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اینٹی کرپشن فیصل آباد کی ٹیم نے گزشتہ رات فرح گوگی کی رہائش گاہ ڈیفنس اور ان کی والدہ کی رہائش گاہ گلبرگ میں چھاپے مارے ۔لیکن دونوں کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔جس پر اینٹی کرپشن کی ٹیم نے دونوں کو اشتہاری قرار دلوانے کے لیےتیاری شروع کردی ہے۔فرح گوگی پر الزام ہے کہ انہوں نے فیصل آباد اکنامک زون میں دس ایکڑ انڈسٹریل پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ ایک جعلی کمپنی کے نام کروائی۔اسی کیس میں فیڈمک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا یوسف اور سیکرٹری سپیشل اکنامک زون کمیٹی مقصود احمد گرفتاری کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔