18.3 C
New York
Saturday, September 23, 2023

Buy now

spot_img

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کیساتھ بارش

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کیساتھ بارش۔ نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے۔شاہدرہ میں چھت گرنے سے خاتون اور لاہورلاری اڈہ میں کرنٹ لگنے سے 1شخص جاں بحق ہوگیا۔ بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے65 سے زائد فیڈر ٹرپ کرنے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

لاہور شہر اور گردونواح میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ سول سیکرٹریٹ ، ہائیکورٹ ، انارکلی ، لوہاری ، مزنگ، اچھرہ، مسلم ٹاؤن ، مال روڈ میں بارش ہوئی۔ اقبال ٹاؤن ، سمن آباد ، کینٹ، جوہر ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، ڈیفنس ، گلبرگ، تاج باغ ، ہربنس پورہ میں بھی بادل برسے۔

دوسری جانب شاہدرہ میں بارش کے سبب چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔ خاتون کی شناخت ستر سالہ ہانیہ کے نام سے ہوئی۔ گھر میں بزرگ میاں بیوی اور ان کی بیٹی رہائش پذیر تھی۔ شوہر نماز پڑھنے گیاتو چھت گر گئی۔لاش مردہ خانے پہنچا دی گئی۔

بارش کے باعث شہر میں 65 فیڈرز بھی ٹرپ کر گئےجس کے باعث ہربنس پورہ، تاج پورہ، کینال بنک میں بجلی کا نظام بری طرح متاثرہوا۔ لیسکو سٹاف کاکہناہے کہ بارش رکنے کے بعد بجلی کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا.

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,868FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles