18.3 C
New York
Saturday, September 23, 2023

Buy now

spot_img

پنجاب بھر میں بارشیں ہی بارشیں

پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی بادل کھل کربرسے۔گوجرانوالہ،بہاولپور،ہارون آباد،قصور،وزیر آباد ،روجھان اورشکرگڑھ سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔سڑکیں تالاب اور گلیاں نالے بن گئیں۔ بارش سے پسرور اور ہارون آباد پانی میں ڈوب گئے ۔ روجھان میں سیلاب نے تین زندگیاں نگل لیں۔ فیڈرز ٹرپ کرنے سے مختلف علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

پنجاب میں موسلادھار بارش نے ایک مرتبہ پھر جل تھل ایک کردیا۔۔شیخوپورہ ،گوجرانوالہ،بہاولپور ،ہارون آباد،قصور،وزیر آباد ،روجھان اورشکرگڑھ سمیت دیگرعلاقے پانی پانی ہوگئے۔سڑکیں ندیاں اور گلیاں نالے بن گئیں۔گھروں اور دکانوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔جبکہ لوگ گھروں میں قید ہوکررہ گئے ہیں۔

بہاولنگر میں بارش کے باعث قادری مل کے قریب مکان کی چھت گر گئی ۔جس کے باعث خواتین،بچوں سمیت پانچ افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں زندہ نکال لیا گیا ہے۔اِدھر روجھان میں سیلاب سے تین افراد دم توڑ گئے ہیں ۔موسلا دھار بارش سے پسرور اورہارون آباد بُری طرح ڈوب چکے ہیں۔کئی کئی فٹ پانی جمع ہے.

ہارون آباد میں طوفانی بارش سے سرکاری اداروں کے دفاتر بھی پانی میں ڈوب گئے۔پانی کونکالنےکی کوششیں کی جارہی ہیں۔پنوعاقل میں لٹھ مائنر میں بیس فٹ کا شگاف پڑ گیاہے جس سے سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آگئی ہے۔روجھان کے درہ زنگی میں شدید طغیانی آگئی ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,868FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles