سپریم کورٹ کے فیصلے سے ثابت ہو گیا سابق حکومت نے آئین توڑا۔
حکومت نےپی ٹی آئی قیادت کیخلاف آرٹیکل چھ کی کارروائی کےلئے وزیرقانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دےدی۔جو آئندہ کابینہ اجلاس میں سفارشات پیش کرے گی۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا ،آرٹیکل چھ کی کارروائی کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ عدالتی فیصلہ سابق حکومت اور آئینی عہدیداروں کے خلاف فرد جرم ہے ۔ ثابت ہوگیا سازش کا بیانیہ غلط تھا ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں طے پایا کہ حکومت طیبہ گل سکینڈل کیس پرانکوائری کمیشن بنائے گی،مریم اورنگزیب کے مطابق طیبہ گل کو اغوا کر کے 18 روز تک وزیراعظم ہاؤس میں رکھا گیا ۔ چیئرمین نیب کو سیاسی مقاصد کیلئے بلیک میل کیا گیا۔