مریم نواز کی ایک بار پھر چیئرمین پی ٹی آئی پر شدید تنقید.
کلر سیداں میں جلسے سے خطاب میں کہا عمران خان وہ واحد بدقسمت سیاستدان ہے جس کو سپریم کورٹ نے آئین شکن اور جھوٹا قرار دیا ہے،عدالت نے فتنہ خان کی جھوٹی سیاست کو اڑا کر رکھ دیا ہے ،کل سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ آیا،پاکستان کے آئین کو توڑنے والے پرآرٹیکل6لگنا چاہیے،ان کے خلاف غداری کے مقدمے بننے چاہئیں اور ایسی سزائیں دی جانی چاہئیں کہ آئندہ پاکستان کی جانب کوئی میلی آنکھ سے نہ دیکھے.
انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ سازش کا کوئی ثبوت نہیں ملا،صدرعارف علوی سمیت سب مہرے تھے جو استعمال ہوئے،اصل مجرم اور ماسٹر مائنڈعمران خان ہے۔