18.3 C
New York
Saturday, September 23, 2023

Buy now

spot_img

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ معاہدہ طے پا گیا۔ساتویں اور آٹھویں جائزے کے معاملات طے پا گئے۔آئی ایم ایف بورڈ معاہدے کی حتمی منظوری دے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان نیب سمیت اینٹی کرپشن اداروں کی اثر انگیزی بہتر کرنے کے لیے کام کرے گی۔ایکسپورٹ ری فنانس اسکیمیں شرح سود سے منسلک رہیں گی۔صوبوں نے بجٹ خسارے کو محدود رکھنے کیلیے یقین دہانی کرائی۔

پاکستانی ہچکولے کھاتی معیشت کو سنبھالا مل گیا۔عالمی مالیاتی ادارے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ بالآخر پاکستان کو ایک ارب ڈالر سترہ کروڑ کی قسط جاری کرنے پر راضی ہوگیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو طلب و رسد پر مبنی ایکسچینج ریٹ کا تسلسل برقرار رکھنا ہو گا۔مستعد مانیٹری پالیسی اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہو گی۔

آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی مہنگائی اور اہم فیصلوں میں تاخیر سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوئے۔۔ پاکستان کو 1 ارب 17 کروڑ ڈالر دستیاب ہوں گے تاہم پاکستان کو حالیہ بجٹ پر سختی سے عمل کرنا ہو گا ۔ ایکسپورٹ ری فنانس اسکیمیں شرح سود سے منسلک رہیں گی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےآئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر معاہدے کی کاپی شیئر کی ہے۔ ٹوئٹ میں بتایا کہ آئی ایم ایم پاکستان کو ساتویں اور آٹھویں قسط کی مد میں ایک ارب 17 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,868FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles