بارش کے باعث ہاکی چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب نشتر سپورٹس کمپلیکس کے جمنزیم میں انعقاد

پہلی چیف آف آرمی سٹاف انٹرکلب ہاکی چیمپئن شپ

بارش کے باعث ہاکی چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب نشتر سپورٹس کمپلیکس کے جمنزیم میں انعقاد ہوا ہے.

تقریب میں شرکا ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا، ملٹری بینڈ نے دھنیں بکھیر کر سما باندھ دیا.

افتتاحی تقریب میں اولمپیئنز اختر رسول، منظور الحسن سینئر، منظور جونیئر، خالد حمید اور سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے بھی شرکت کی ہے.

تقریب میں اولمپیئن خواجہ جنید، رانا مجاہد، ظاہر زمان، کرنل مدثر اصغر سمیت عسکری و سول حکام بھی شریک ہوئے ہیں.

افتتاحی تقریب میں پاکستان ہاکی کی ماضی کی فتوحات پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی ہے.

چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی اولمپیئن اختر رسول تھے جنہوں نے چیمپیئن شپ کا افتتاح کیا ہے.

انٹرکلب ہاکی چیمپیئن شپ کے مقابلے 14 سے 23 جولائی تک نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری رہیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں