پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے معاملہ پر وزیراعظم شہباز شریف آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، شہباز شریف آج رات قوم سے مخاطب ہونگے، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب ٹی وی پر نشر ہوگا۔حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا، اوگرا کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق پٹرول 17 ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 40 ، مٹی کا تیل 32 روپے فی لٹر سستا ہونے کاامکان ہے۔ادھر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کیلئے 15 جولائی کا انتظار نہیں کیا جائےگا، قیمتیں آج ہی کم ہوں گی