9.9 C
New York
Sunday, December 10, 2023

Buy now

spot_img

کابینہ سے مقدمہ درج کرنے کی اجازت ملی تو عمران خان کو گرفتار کرلیں گے: وزیر داخلہ

سپریم کورٹ کے فیصلے سے عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکل گیا ۔صدرمملکت اب مستعفی ہوجائیں۔۔آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لئے کام شروع کردیا ۔

وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی میڈیا سے گفتگو کہتےہیں کابینہ سےمقدمےکی اجازت ملی تو عمران خان کوگرفتارکرلیں گے ۔ملکی آئین کے ساتھ فراڈ سے بڑا کوئی جرم نہیں ۔ صدرمملکت اور سابق حکومت نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا۔۔۔ عمران خان نےمسلح جتھےکےساتھ اسلام آباد پر چڑھائی کی ۔ عمران خان ذاتی مقاصد کیلئےکسی بھی گھٹیا سےگھٹیاحد تک جاسکتا ہے ۔ نوازشریف بےگناہ ہیں، ان کو دی گئی سزا غلط ہے۔ شیخ رشید کو لانگ مارچ کےدوران بہت ڈھونڈا مگر وہ ملا نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر عارف علوی کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے ارکان کو ڈی سیٹ کرے اور انہیں نا اہل کرنے کی کارروائی کرے۔ سپریم کورٹ نے آئین کی واضح خلاف ورزی کے الفاظ استعمال کیے ہیں، کابینہ سے مقدمے کی اجازت ملی تو عمران خان کو گرفتار کرلیں گے،نواز شریف بے گناہ ہیں، ان کو سزا غلط دی گئی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ سابق وزیراعظم، صدر اور ڈپٹی اسپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی۔ شیخ رشید کو لانگ مارچ کے دوران گرفتار کرنا تھا، وہ نظر ہی نہیں آئے، جب ثابت ہوجائے کہ آئین توڑا گیا، پھر سپریم کورٹ بھی تصدیق کر دے، تو پھر کارروائی بنتی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت اور کابینہ کے پاس کوئی گنجائش نہیں کہ اس معاملے سے پہلو تہی کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وفاقی حکومت کے پاس کوئی گنجائش نہیں کہ اس معاملے پر ریفرنس بنا کر نہ بھیجے، کل کابینہ میں اس پر غور ہوگا، سابق وزیراعظم، صدر مملکت اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف ریفرنس بنانے کا معاملہ کل کابینہ کے اجلاس میں زیر غور آئےگا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,913FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles