سری لنکا کو ایشیا کپ کی میزبانی مل گئی۔ ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔۔ پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں 28 اگست کو مد مقابل ہونگی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی میزبانی کےبعد سری لنکا کےلئےایک اور بڑا اعزاز مل گیا۔آئی سی سی نے ایشیا کپ کی میزبانی دے دی۔ میگا ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا.
کوالیفائنگ راؤنڈ 21 اگست سے شروع ہو گا۔ جب کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت 28 اگست کو مدمقابل ہوں گی۔ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایونٹ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا.
ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان اور بنگلا دیش مین راؤنڈ میں شامل ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات ، نیپال، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گی۔