عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوگئیں۔ قوم کو جلد مہنگائی سے نجات ملے گی۔وزیراعظم نے خوشخبری سنا دی۔سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ ملک قرضوں میں جکڑا ہوا ہے لیکن درپیش چیلنجز کا مقابلہ مل کر کریں گے۔۔ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے کوشاں ہے۔۔ عوامی فلاح کے منصوبے حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس ’گرین لائن‘ اور ’بلیو لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گرین اوربلیو لائن بس سروس منصوبے سے جڑواں شہروں کے عوام مستفید ہوں گے۔ تمام ادارے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے محنت کریں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں شمسی توانائی کا جال بچھانا چاہتے ہیں۔ آج اہم فیصلے کریں گے۔۔ شمسی توانائی سے عوام کی مہنگی بجلی سے جان چھوٹ جائے گی۔آئندہ عوامی منصوبوں میں غیر معیاری ٹینڈرنگ ہوئی تو کسی کی خیر نہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گرین اوربلیو لائن بس سروس منصوبے سے جڑواں شہروں کے عوام مستفید ہوں گے۔۔ میٹرو بس سروس میں عوام ایک ماہ تک مفت سفر کریں گے ۔منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام ادارے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے محنت کریں.