برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے.
تفصیلات کے مطابق نئے وزیراعظم کے آنے تک وزارت عظمیٰ کے فرائض انجام دیتے رہیں گے،ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر برطانوی وزیراعظم نے پارٹی کی قیادت سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا نئے پارٹی لیڈر کی تقری تک وہ پارٹی کی سربراہی کے فرائض بھی نبھاتے رہیں گے،پارلیمانی پارٹی نئے لیڈر اور نئے وزیراعظم کا انتخاب چاہتی ہے،اس لیے استعفے کا فیصلہ کیا،بورس جانسن کا کہنا تھا وہ اعتراف کرتے ہیں سیاست میں کوئی بھی شخص ناگزیر نہیں ہوتا،پارٹی جو بھی نیا لیڈر منتخب کرے گی اس کی مکمل سپورٹ کروں گا،اپنی حکومت کے دوران حاصل کامیابیوں پر بہت فخر ہے،،،2روز میں پارٹی کے60سے زائد وزرا اور ممبرز کے مستعفی ہونے پر بورس جانسن استعفیٰ دینے پر مجبور ہوئے۔