مناسک حج کا آج سے آغازہوگیا ہے ۔کوروناکے بعد پہلی بار 10 لاکھ عازمین حج ادا کریں گے ۔جس میں ساڑھے آٹھ لاکھ غیر ملکی شامل ہیں ۔ حجاج کرام دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی میں قیام کریں گے ،، اور پھر وہ میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم ،، وقوفہ عرفہ ادا کریں گے ۔۔تفصیلات جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔
لبیک اللہھم لبیک کی صدائیں۔مکہ مکر مہ میں لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند ہونے لگیں۔۔مناسک حج کا آغاز ہوگیا۔
کورونا کی پابندیوں کے بعد پہلی بار 10 لاکھ کلمہ گو ، فریضہ حج ادا کررہے ہیں ۔ دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی منی ٰ میں آباد ہو گئی۔۔
منیٰ میں قیام کے دوران حجاج پانچ نمازیں ادا کریں گے اور اگلے روز میدان عرفات جاکر حج کا رکن اعظم ، وقوف عرفہ ادا کریں گے ، جہاں مسجد نمرہ سے خطبہ حج سنیں گے ،، اس سال حج کا خطبہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی دیں گے
وقوف عرفہ کے بعد غروب آفتاب سے پہلے حجاج ، مزدلفہ کا رخ کریں گے جہاں وہ رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے ۔اور رمی جمرات کے لیے کنکریاں بھی جمع کریں گے .
مزدلفہ میں نمازفجر کی ادائیگی کے بعد حجاج دوبارہ منی ٰ کا رخ کریں گے۔ جہاں وہ رمی جمرات کے بعد قربانی دیں گے اور ، سرمنڈوا کر احرام کھول دیں گے ۔اور غسل کرکے مسجد الحرام میں طواف زیارت کرکے شکرانے کے نفل ادا کرکے واپس منی ٰ چلے جائیں گے ۔