پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ہاکی ٹیم منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کا اعلان کر دیا، منظور جونیئر جونیئر ٹیم کے منیجر جبکہ اولمپیئن کلیم اللہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔
سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم مینجمنٹ میں اولمپیئن منظور حسین جونیئر منیجر ہونگے جبکہ دیگر آفیشلز میں ہیڈ کوچ ریحان بٹ،کوچز اولمپیئن کاشف جواد اور اولمپیئن وقاص شریف ہونگے، جبکہ عید الاضحیٰ کے بعد ملک بھر سے لئے جانے والے ٹرائلز کے مرحلے کے بعد جونیئرکیمپ کا اعلان ٹیم منیجر اولمپیئن منظور حسین جونیئر کی مشاورت سے کیا جائے گا، دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف صدر کی منظوری کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین اولمپیئن کلیم اللہ کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ باقی سلیکشن کمیٹی کے ارکان ان کے ساتھ اسی طرح کام کرینگے اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے