19.3 C
New York
Sunday, October 1, 2023

Buy now

spot_img

عید الاضحیٰ کے موقع پر کون سی پاکستان فلم ریلیز ہوئیں ہیں؟

دوستو آج عید الضحی کا تیسرا روز ہے اور امید ہے آپ عید کی چھٹیوں کو خوب انجوائے کر رہے ہونگے، دوستو اگر آج کا دن آپ فری ہیں اور کچھ خاص نہیں کر رہے تو پھرآپ آج مووی دیکھنے کا پلان بنایئں ۔ ساتھ میں فیملی اور فرینڈز کو بھی لے جایئں اور سب کے ساتھ مل کر خوب انجوائے کریں ۔آج کی وڈیو میں ہم آپ کو بتایئں گے کہ عید الضحی پر کونسی فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں اور آپ کونسی فلم دیکھنی چاہیے ۔

جی تو دوستو ۔شروع کرتے ہیں آج کی وڈیو ۔ عیدالفطر سے قبل پاکستان میں آخری بار 2019 میں عید الاضحیٰ کے موقع پر سینماؤں میں فلمیں ریلیز ہوئی تھیں، جس کے بعد مارچ 2020 میں کورونا کی وبا آنے کی وجہ سے سینما بند کردیے گئے تھے۔ اس بار امید کی جاری ہے کہ عید قربان پر ریلیز کی جانے والی فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہوں گی کیونکہ فلمی صنعت کو 2020ء اور2021ء میں کورونا کی وجہ سے ناقابل تلافی نقصان پہنچاتھا۔رواں سال حالات ایک بار پھر بہتری کی جانب گامزن ہیں امید ہے کہ یہ سال فلم انڈسٹری کیلئے بہتری کا سال ثابت ہوگا۔ ا س بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس وقت فلم بنانے کے لئے سرمایہ کاری کرنے والوں کی شدیدکمی ہے جس کے باعث فلموں کی زیادہ تعداد میں پروڈکشن نہیں ہورہی ہے۔

دوستو اب آپکو بتاتے ہیں آپ کو کونسی فلم دیکھنی چاہیے ۔ سب سے پہلے ہم بار کریں گے فلم ساز نبیل قریشی اور فضا علی مرزا کی ایکشن مصالحہ فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کی ۔ فلم عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہوگی جس میں فہد مصطفیٰ پولیس کا کردار نبھاتے ہوئے فُل ایکشن میں نظر آئیں گے۔ فلم کے ٹریلر سے بظاہر یہ تاثر ملتا ہے کہ اس میں فہد مصطفیٰ پہلے کرپٹ اور بعد ازاں ایماندار پولیس افسر کے روپ میں دکھائی دیں گے۔ فلم میں پہلی بار فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان بطور ہیرو اور ہیروئن کے طور پر بڑی اسکرین پر رومانس کرتے دکھائی دیں گے اور دونوں کی جوڑی کو ابھی سے ہی سراہا جا رہا ہے۔ اگرچہ مشکل حالات کے باوجود ’قائد اعظم زندہ باد‘ کی شوٹنگ 2019 میں شروع ہونے کے بعد 2020 میں مکمل کرلی گئی تھی مگر کورونا وائرس کی وبا کے باعث سینماؤں کے بند ہونے کی وجہ سے اسے ریلیز نہیں کیا گیا تھا۔

دوسری فلم جس سے محظوظ ہو سکتے ہیں وہ ہے لندن نہیں جاوں گا ، ہمایوں سعید، مہوش حیات اور کبریٰ خان کے ٹرائی اینگل پیار کی کہانی کے گرد بنی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ بھی اس عید الاضحٰی پر ریلیز ہوگی جسے خلیل الرحمان قمر نے لکھا ہے جبکہ ندیم بیگ اس فلم کے ہدایت کار ہیں۔لندن نہیں جاؤں گا‘ ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی رومانوی فلم ’پنجاب نہیں جاوٗں گی‘ کا سیکوئل نہیں بلکہ یہ ایک مختلف فلم ہے تاہم دونوں کے موضوع ملتے جلتے ہیں۔ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ کبریٰ خان فلم میں ہمایوں سعید سے جب کہ وہ مہوش حیات سے محبت کر بیٹھتے ہیں مگر مہوش حیات ان سے محبت کرنے کو تیار نہیں ہوتی۔ ٹریلر کو دیکھ کر معلوم ہوتاہے کہ مہوش حیات اہل خانہ کے ہمراہ لندن میں رہتی ہیں مگر جب وہ پاکستان آتی ہیں تو ہمایوں سعید ان سے محبت کرنے لگتا ہے اور پھر مہوش حیات واپس لندن چلی جاتی ہیں، جسے اپنانے کے لیے ہمایوں سعید بھی واسع چوہدری کے ہمراہ پنجاب سے لندن پہنچنتے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں سہیل احمد اور صبا حمید بھی شامل ہیں اور فلم میں متعدد پنجابی رومانوی گانے بھی شامل کیے گئے ہیں۔

اور تیسری فلم جو آپ دیکھ سکتے ہیں وہ ہے لفنگے ، مزاحیہ اور خوفناک مناظر سے بھرپور فلم لفنگے میں اداکار سمیع خان ،اداکارہ نازش جہانگیر، اداکار مانی، سلیم معراج، مبین گبول اور دیگر مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کی کہانی 4 ایسے نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جن کے بڑے خواب ہیں لیکن ان کو حاصل کرنے کا طریقہ نہیں جانتے۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہےکہ اداکار سمیع خان، مانی،سلیم معراج اور مبین گبول ایک گھر کارخ کرتے ہیں جہاں وہ خوفناک اور مذاحیہ انداز میں مافوق الفطرت تجربات کا سامنا کرتے ہیں جبکہ اداکارہ نازش جہانگیر بھوت کا روپ دھارتی دکھائی دیتی ہیں۔ اداکار مانی کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ طے شدہ بجٹ کے اندر رہتے ہوئے محض 25 سے 26 روز کے اندر مکمل کی گئی۔

دوستو ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کو یہ تینوں فلمیں بہت پسند آئے گی ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,876FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles