پنجاب کی دھرتی کے گیتوں کو دنیا بھر میں خوشبو کی طرح بکھیرنے والے لوک گلوکار عالم لوہار کو دنیا سے رخصت ہوئے تینتالیس برس بیت گئے۔
عالم لوہار کا شمار ان گلوکاروں ميں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی دھرتی کی خوشبو کو کچھ اس طرح محسوس کيا کہ انہيں اپنے گيتوں ميں سمو ڈالا۔
عالم لوہار صوفيانہ کلام گاتے تو سننے والے پر وجد طاری ہوجاتا ۔
عالم لوہار کا قصہ کربلا، دھرتی پنج دریاں دی اور سیف الملوک بہت مقبول ہوئے،،انہوں نے ٹی وی اور فلم کے لیے بھی گایا۔
پاکستان کا يہ عظيم گلوکار تين جولائی انيس سو اناسی کو لاہور کے نزديک ايک کار حادثے ميں زندگی کی بازی ہار گایا۔ مگر پنجابی موسيقی سننے والوں کے دلوں ميں عالم لوہار کی ياديں آج بھی تازہ ہیں.