مون سون بارشوں کاپہلا سپیل ،پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے،،اسلام آباد،لاہور،پنجاب کے دیگر شہروں سمیت بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بھی بادل برسیں گے،،اندرون سندھ اوربلوچستان کے کئی اضلاع میں بھی موسلادھاربارشیں متوقع ہیں۔
پنجاب میں میلسی ، بورے والا اور ننکانہ صاحب میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ خیرپورٹامیوالی میں بوندا باندی جاری،، نارووال میں بھی بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔
کراچی میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئیاں دھری کی دھری رہ گئیں۔ محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی کے مطابق شہر میں آج رات بارش ہو سکتی ہے۔
آزاد کشمیر میں بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا۔وادی نیلم اور لیپہ میں سردی لوٹ آئی۔خوبصورت موسم دیکھنے سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا۔ہنزہ میں گلیشیر پگھلنے سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ضلع گانچے میں سیلابی صورتحال ہے۔
بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔اربن فلڈنگ اورلینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ جاری کردی گئی ۔این ڈی ایم اے نے لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر شہریوں کو پہاڑی علاقوں کا سفر کرنے سے روک دیا۔۔۔