اسلام آباد،پنجاب اور سندھ کے تاجروں کے لئے خوشخبری.
دکانوں کی بندش سے متعلق احکامات 10 جولائی تک معطل کردیئے گئے، فیصلہ تاجروں اور عوام الناس کے مفاد میں کیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق اتوار 3 جولائی سے پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کر دی گئی، پابندی کے خاتمے کا اطلاق 9جولائی چاند رات تک رہے گا،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کہتے ہیں، فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کے لئےکیا،سندھ میں بھی دکانوں کی بندش پر پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ،محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہےکہ پابندیوں کانوٹیفکیشن11جولائی کو ایک بار پھر نافذ العمل ہوگا،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے بھی دکانوں کی بندش سے متعلق احکامات 10 جولائی تک معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔