پاکستان میں کورونا کیسز 700 کے قریب پہنچ گئے، مثبت شرح 3.9 فیصد ہوگئی. این آئی ایچ کے مطابق کورونا کے 17ہزار640 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ جن میں سے 694 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے ۔ اس طرح ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.9 فیصد رہی۔ البتہ کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ جبکہ ملک بھر میں کورونا کے101 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔