پرنسز آف ویلز لیڈی ڈیانا کی آج 61ویں سالگرہ

 پرنسز آف ویلز لیڈی ڈیانا کی آج 61ویں سالگرہ ہے، انہوں نے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انہی کاوشوں کے باعث  انھیں امن کے نوبل پرائز سے نوازا گیا.

کروڑوں  دلوں پر راج کرنے والی لیڈی ڈیانا ایک سحر انگیز شخصیت کی مالک تھیں،وہ یکم جولائی 1961 کو برطانیہ کے علاقے نورفوک میں پیدا ہوئیں، 1981 کو شہزادہ چارلس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تو  ان کی شادی کو فیری ٹیل میرج قرار پائی .

ان کے دو بیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادہ  ہیری ہیں۔  پرنس چارلس کے ساتھ اختلافات بڑھے تو دونوں نے 1996 میں  علیحدگی اختیار کر لی،جس کے بعد انہوں نے عام شہری کی طرح زندگی گذاری اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا .

 لیڈی ڈیانا  1995 اور 1997 میں عمران خان کی دعوت پر پاکستان بھی آئیں اور کینسر مریضوں  سے ملاقاتیں کیں،گراں قدر خدمات پر مرنے کے بعد انھیں 1997 میں امن کا نوبل انعام دیا .

شہزادی ڈیانا 31 اگست 1997 میں پیرس میں ایک کار حادثے کے نتیجے میں دنیا سے چل بسیں مگر آج بھی ایک دنیاان کی شخصیت کے سحر میں مبتلا ہے .

اپنا تبصرہ بھیجیں