پاکستانی خاتون علیزے خان کو خدمت خلق اور مستحق افراد کی مدد کے لیے کی جانے والی کاوشوں کے اعتراف میں “پرنسس ڈیانا”ایوارڈ سے نوازا گیا۔
“پرنسس ڈیانا ایوارڈ ایک بہت بڑے ادارے کی طرف سے دیا جاتا ہے جس کے سربراہ شہزادی ڈیانا کے دونوں بیٹےہیں۔24سالہ علیزے خان نے 2016 میں روحیل فاونڈیشن کی بنیاد رکھی جس کا مقصد عوام کی مدد اور ان میں راشن کی تقسیم کے علاوہ انہیں غربت سے نکالنے کے لیے دیگر راستوں کی تلاش تھی۔
علیزے خان کا کہنا ہے کہ میں غربت کے خاتمےاور ایک خوبصورت معاشرے کی تشکیل کے لیے اپنا کردار جاری رکھوں گی اور یہ اعزاز میرا اور میرے اہل وطن کا ہے۔علیزے خان روحیل فاونڈیشن کے علاوہ اخوت فاونڈیشن کے لیے بھی اعزازی طور پر کام کرتی ہیں ۔