9.9 C
New York
Sunday, December 10, 2023

Buy now

spot_img

ملک میں مون سون کا آغاز ہو گیا

ملک میں مون سون کا آغاز ہو گیا ۔ مختلف علاقوں میں بارشیں۔گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔۔شہریوں کے مرجھائے چہرے کھِل اٹھے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سپیل پانچ جولائی تک جاری رہے گا۔ پی ڈی ایم اے نے بھی اربن فلڈنگ کا الرٹ جار ی کر دیا۔

مون سون بارشیں رنگ جمانے لگیں۔ لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے ۔ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ اسلام آباد، راولپنڈی میں بھی ابر رحمت برسا۔موسم خوشگوار ہوگیا۔

مری اور گلیات میں بھی پری مون بارشوں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔۔ ایوبیہ نتھیا گلی چھانگلہ گلی اور باڑیاں میں دھند کے باعث حد نگاہ محدود ہو گئی۔ سیاح انجوائے کرنے لگے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث لینڈسلائیڈنگ کے واقعات ہو سکتے ہیں۔ خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں 2جولائی سے پانچ جولائی تک بارش ہوگی۔ حیدرآباد، بدین ،عمر کوٹ، ٹھٹھہ، دادومیں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے احتیاط برتنے کی ہدایت کردی گئی ہے

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,913FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles